65548
407893 سانحہ راول پنڈی کی تحقیقات جلد مکمل کی جائے،ساجد نقوی

پاکستان
25 نومبر ، 2013

سانحہ راول پنڈی کی تحقیقات جلد مکمل کی جائے،ساجد نقوی

 سانحہ راول پنڈی کی تحقیقات جلد مکمل کی جائے،ساجد نقوی

اسلام آباد… ملت جعفریہ پاکستان کے قائدعلامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ راول پنڈی کی تحقیقات جلد مکمل کر کے مجرموں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں علامہ ساجدنقوی نے کہاکہ انہیں کمیشن پر مکمل اعتماد ہے اور توقع کرتے ہیں کہ وہ غیر جانبداری سے تمام حقائق کو سامنے لائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کو جلائی گئی امام بارگاہوں کا بھی دورہ کرنا چاہیے۔ یہ سوال نہایت اہم ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیوں نہیں کیے گئے؟ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حکومت نے سزائے موت پر عمل درآمد روک رکھا ہے،اس وجہ سے گزشتہ 20 سالوں میں کسی ایک دہشت گرد کو بھی سزانہیں دی جا سکی۔

مزید خبریں :