65550
407893 سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن جاری

پاکستان
25 نومبر ، 2013

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن جاری

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن جاری

1کراچی…سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں میونسپل کارپوریشنز کی تعداد 10 ہوگی جبکہ 23 ڈسٹرکٹ کونسلز اور 40 میونسپل کمیٹیاں ہوں گی۔ صوبے میں ٹاوٴن کمیٹیوں کی تعداد 139 جبکہ یونین کمیٹیوں کی مجموعی تعداد 434 ہوگی۔نوٹی فی کیشن کے مطابق سندھ میں یونین کونسلوں کی تعداد 1064ہو گی۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں یونین کمیٹیوں کی تعداد 267 ہوگی،جس میں سے ضلع غربی میں 55، جنوبی میں45، شرقی میں 66،ضلع وسطی میں 61 اور ضلع ملیر میں 41 یونین کمیٹیاں ہوں گی۔

مزید خبریں :