65552
407893 کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کے 2 ملزم لاہور میں گرفتار

پاکستان
25 نومبر ، 2013

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کے 2 ملزم لاہور میں گرفتار

 کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کے 2 ملزم لاہور میں گرفتار

لاہور…کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان دو ماہ قبل جنوبی افریقہ سے آئے تھے ، ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ،اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمان محمود انصاری اوراسلم عرف ڈاکٹر کو ٹھوکر نیازبیگ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ، ان ملزمان کی گرفتاری 23نومبر کو گرفتار کیے گئے ،ملزم ندیم مولا کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی ،ندیم مولاکو اُسے دوساتھیوں طارق اور فہیم کے ہمراہ گرفتار کیاگیاتھا،ذرائع کے مطابق ملزمان محمود انصاری اور اسلم عرف ڈاکٹردو ماہ قبل جنوبی افریقہ سے لاہور آئے تھے ۔

مزید خبریں :