65553
407893
25 نومبر ، 2013
لاہور…پنجاب حکومت کی سانحہ راول پنڈی کی تحقیقات کیلئے قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی،رپورٹ میں انتظامیہ اور پولیس کو ذمہ دار قرار دیاگیاہے اورکہا گیا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے کوشش تو کی مگر شر پسندوں نے دھاوا بول دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نجم سعیدکی سربراہی میں سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کیلئے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی تھی،جسے7 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ کمیٹی نے واقعے کی جگہ اور فوٹیجزسے حقائق جاننے کی کوشش کی ، ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ ابتدائی رپورٹ میں انتظامیہ اور پولیس پرواقعے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ واقعے میں شدت انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ذمہ داری میں کوتاہی اور عدم تعاون کے باعث آئی ،کمیٹی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسروں اور انتظامیہ کے علاوہ تاجروں اور دونوں گروہوں کے افرادکے بیانات لیے ہیں۔تاہم مزیدتحقیقات کیلئے رپورٹ ابھی وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال نہیں کی گئی ،امکان ہے کہ یہ رپورٹ آئندہ 72گھنٹوں میں پیش کر دی جائے گی۔