27 نومبر ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم کا جنرل کیانی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا ،عشائیہ میں جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمودسبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت فوجی جرنیلوں اور سیاسی رہنماوٴں کی شرکت کی۔وزیراعظم نوازشریف نے اِس موقع پرجنرل کیانی کوان کی شاندارپیشہ وارانہ خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنرل کیانی نے ملکی دفاع اورجمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے احسن کرداراداکیا،پوری قوم کومسلح افواج اوران کی قربانیوں پرفخرہے۔