پاکستان
27 نومبر ، 2013

ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے تعلقات دوستانہ ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

 ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے تعلقات دوستانہ ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

خیرپور/سکھر…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہناہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے تعلقات دوستانہ ہیں۔گورنر سندھ عشررت العباد سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ان کا کہناہے کہ بلد یا تی انتخا بات کے لئے حلقہ بند یا ں صا ف و شفاف کی گئی ہیں اور یہ مکمل طور پر آزادانہ ہو ں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات خیرپورمیں ایران کے تعا و ن سے بننے والے مد ر چا ئلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا سنگ بنیا د رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔ قائم علی شا ہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخا بات جمہوریت کی بنیا د ہیں۔ اس کے لئے حلقہ بندیا ں صا ف و شفا ف کی گئی ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ عام انتخابات کے طرح عوام بلدیاتی انتخابات میں بھی سندھ کے عوام پیپلز پا رٹی کو ووٹ دیں گے۔ اس سے پہلے سکھر ایئرپورٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہناتھا کہ اُن کی مختلف امور پر بات چیت کے لئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔کراچی میں رینجرز کو اختیارات دینے کے نتائج اچھے نکل رہے ہیں۔ جیل میں قید جعلی افراد سے متعلق انٹیلی جنس کی بنیاد پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔اس حوالے سے وزیر جیل خانہ جات ملوث نہیں ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ کراچی میں ایک دو کیسز میں گواہوں کے مارے جانے کے بعد کچھ کیسز اندرون سندھ منتقل کیے گئے ہیں۔مقدمات کا بوجھ کی وجہ سے 5نئی عدالتیں قائم کی گئی ہیں اور مزید نئی عدالتیں بھی قائم کی جائیں گے۔

مزید خبریں :