پاکستان
27 نومبر ، 2013

گڈاپ اورسہراب گوٹھ کے اطراف اسلحے کے ذخائر ہیں،محکمہ کسٹم

گڈاپ اورسہراب گوٹھ کے اطراف اسلحے کے ذخائر ہیں،محکمہ کسٹم

کراچی…محکمہ کسٹم نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرانسپورٹر ز ، کوچ سروسزاور ہوٹل مالکان بھی کراچی میں اسلحہ ومنشیات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گڈاپ اور سہراب گوٹھ کے اطراف ہتھیار ذخیرہ کرنے کے مراکز اورطالبان کے ٹھکانے ہیں۔ سپریم کورٹ میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت کے دوران چیف کسٹم کلکٹر محمد یحییٰ نے کسٹم انٹیلی جنس کی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گڈاپ،سہراب گوٹھ ،افغان کیمپ ،انٹر سٹی بس ٹرمنل پر ہتھیار ڈمپ کئے جاتے ہیں۔الاآصف اسکوائر کے قریب ہتھیاروں ،منشیات اور اسمگل شدہ اشیاء کے گودام ہیں اوران آبادیوں میں طالبان کے ٹھکانے بھی ہیں۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ ٹرانسپورٹر ز، کوچ سروسز اور ہوٹل مالکان بھی اسمگلنگ میں ملوث ہیں ،جن میں مکہ ہوٹل کا مالک فیصل بنگش،افغان کیمپ میں گل محمد ترین، دوست محمد ترین ،ملک آغا ہوٹل والا،المدینہ اور المکہ کوچ سروسز ،حبیب گڈز ، بلوچستان گڈز اور حاجی محمد عمر ٹرانسپورٹ کمپنی بھی اسلحہ و منشیات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :