27 نومبر ، 2013
لاہور…اسلام آبادمیں وکلا کے ساتھ منگل کو پیش آنے والے واقعے کے خلاف ملک بھر میں وکلا نے ہڑتال کی۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے اجلاس میں وکلا پر پولیس کے تشدد کی شدیدمذمت کی گئی۔لاہور ہائیکورٹ بار کے اجلاس کی صدارت صدر عابد ساقی نے کی،اجلاس میں پولیس کے وکلاء پرتشدد کی مذمت کی گئی ،اور کہاگیاکہ پنجاب حکومت نے اپنے سیاسی مفاد کیلئے5 ڈویژنل بنچوں کے قیام کااعلان کیا،مگروہ بھی پورانہیں کیا۔اس موقع پربعض وکلاء کے درمیان تکراربھی ہوئی۔دوسری جانب وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے سائلین کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔