پاکستان
27 نومبر ، 2013

ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے، والدہ جنرل راحیل

ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے، والدہ جنرل راحیل

کراچی…نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کی خواہش ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کاخاتمہ ہوناچاہیے۔جیونیوز کو کچھ عرصہ پہلے ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ ماں باپ کی خدمت اور محنت کرنے والوں کو کامیابی ضرور ملتی ہے۔فوجی کی بیٹی،شہید کی بیوہ اورشہید کی ماں جیسے اعزاز اپنے دامن میں سمیٹے نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی حوصلہ مند ماں کے دِل میں مادروطن سے محبت اورپاک فوج میں خدمات کاجذبہ موجزن ہے۔اُن کاکہناہے وطن عزیزسے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سول حکومت کوفوجی بھائیوں سے مشورہ ضرور کرناچاہیے۔ والدہ آرمی چیف کہتی ہیں پاکستان کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کو ایمانداری سے سخت محنت کرنی چاہیے۔ اپنے پانچ بچوں کے بارے میں ان کاکہناہے سب ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے۔آرمی چیف کی والدہ کاکہناہے میجرعزیز بھٹی ان کے تایازاد ہیں اورشہادت کے دِن وہ ہمارے گھر سے ہی محاذ پرگئے۔

مزید خبریں :