27 نومبر ، 2013
کراچی…وزیراعظم کی جانب سے نئی فوجی قیادت کی تقرری خوش آئند قرار دی جارہی ہے ، سینئر تجزیہ کار کامران خان کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پڑوسی ملکوں سے تعلقات پر وزیراعظم کی خاص ترجیحات ہیں جس کیلئے نئے آرمی چیف کا کردار اہم ترین ہوگا۔ سینئر تجزیہ کار اور جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ اگر چہ سینیارٹی میں نمبر ون ہارون اسلم سپرسیڈ ہوگئے لیکن وہ صلاحیت اور قابلیت میں کسی سے کم نہ تھے ۔سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیرمین مشاہد حسین سید کا کہنا تھاکہ نئے آرمی چیف کو تین بڑے چیلنجز کا سامنا ہوگا ۔