پاکستان
27 نومبر ، 2013

کراچی: ڈیفنس میں شیشہ ہوٹلوں کے خلاف کارروائی

کراچی …کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اور متعلقہ ادارے شیشہ ہوٹلوں کے خلاف متحرک ہوگئے، کئی دکانوں پر چھاپے مار کر شیشہ نوشی میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کرلیا۔ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور پولیس نے مل کر خیابان سحر، زمزمہ میں متعدد شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کی۔جس کی نگرانی ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے کی۔ ان علاقوں میں کئی ریسٹورنٹ میں خفیہ طور پر یہ نوجوانوں کو اس بری لت کا شکار کیا جارہا تھا۔ کارروائی کے دوران شیشہ نوشی میں استعمال ہونے والا سامان بھاری تعداد میں برآمد ہوا جسے ڈی ایچ اے نے قبضے میں لے لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ فیاض سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس اور دیگراداروں کی کارراوائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں :