پاکستان
27 نومبر ، 2013

یاسمین عباسی کو ہٹانے کا ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد…حکومت نے وفاقی محتسب برائے ہراسیت خواتین اور سابق سیکریٹری قانون یاسمین عباسی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا ہے۔ سابق سیکریٹری قانون یاسمین عباسی کے خلاف ریفرنس اس بنیاد پر بھجوایا گیا ہے کہ انہوں نے این آر او عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوئس اتھارٹیز کو مقدمات بند کرنے کے لیے دوسرا خط لکھا اور ریکارڈ بھی چوری کیا۔ وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق یاسمین عباسی کے خلاف ریفرنس 19نومبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا گیا۔ یاسمین عباسی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ انہوں نے 3نومبر 2007کے پی سی او کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے والے چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری سمیت سپریم کورٹ کے دو موجودہ اور 5 سابق جج صاحبان کے خلاف ریفرنس صدر کو بھجوادیا ہے۔

مزید خبریں :