پاکستان
28 نومبر ، 2013

حیدر آباد:لطیف آباد کے ایک مکان میں دھماکاخاتون سمیت 2افراد زخمی

حیدر آباد:لطیف آباد کے ایک مکان میں دھماکاخاتون سمیت 2افراد زخمی

حیدر آباد…حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 6 میں ایک مکان میں دھماکا ہو ا جس سے عمارت کی بالائی منزل کو نقصان پہنچا اور خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق لطیف آباد نمبر 6میں واقع مکان کے بالائی حصے میں دھماکا ہوا جس سے کمرے اور گھر کی دیوار گر گئی ۔واقعے کے بعد فائر بریگیڈ،پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچ گئے۔ دھماکے سے زخمی دو افراد کو بھٹائی اسپتال متنقل کردیاگیا ہے۔ بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او خالد اقبال کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہواہے ۔

مزید خبریں :