28 نومبر ، 2013
اسلام آباد…ملک بھر میں موسم خشک اور سرد ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کی لہر رواں ہفتے برقرار رہے گی۔ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت رات کے وقت نقطہ انجماد سے گر جاتا ہے۔ خشک موسم اور شدید سردی کے باعث لوگ کھانسی اور سینے کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں بھی موسم سرد ہے۔ سندھ اور پنجاب میں بھی صبح اور رات کو خاصی سردی ہوتی ہے۔ بدھ کو سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ آج ملک کے مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکان ہے۔