28 نومبر ، 2013
اسلام آباد… اسلام آباد میں وکلا پر تشدد اورپنجاب کے 5ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ملتان میں ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ بار کے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث کئی اہم مقدمات کی سماعت بھی نہیں ہوسکی اور دور دراز سے آئے سائلین عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔راجن پور اور جام پور میں بھی وکلا ہڑتال پر ہیں۔ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے اجلاس میں 30 نومبر تک عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ضلع کچہری ، سیشن کورٹ اور عدالتوں کے باہر سیکورٹی کیلئے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔سرگودھا ڈسٹرکٹ بار کی اپیل پر وکلا ء کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے۔وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔