پاکستان
28 نومبر ، 2013

پی ٹی اے کے سابق ڈی جی کو7سال قید اور7کروڑجرمانے کی سزا

پی ٹی اے کے سابق ڈی جی کو7سال قید اور7کروڑجرمانے کی سزا

اسلام آباد…احتساب عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا،احتساب عدالت نے سابق ڈی جی پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن عمران احمد زبیری کو 7سال قید کی سزا اور 7 کروڑ جرمانہ عائد کرنے کی سزا سنائی۔سابق ڈی جی پی ٹی اے پرقومی خزانے کو80.17 ملین روپے نقصان پہنچانے کاالزام ثابت ہوا، سابق بینک منیجر محمد ریاض کو کیس میں رہا کر دیا گیا۔قومی احتساب بیورو نے فروری 2010 میں کرپشن ریفرنس دائر کیا تھا۔

مزید خبریں :