28 نومبر ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کاکہناہے،یہ اچھی بات ہے کہ عمران خان کوڈرون حملوں کے ملزم کا پتہ چل گیا،اب عمران کو چاہیے کہ وہ سی آئی اے ہیڈ کوارٹر پر پولیس کے ذریعے ریڈ کرائیں،قوم تقاضا کرتی ہے کہ ملزم کو پکڑ کرسامنے لایا جائے۔ راناثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی میں شیعہ علماء کونسل کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی،انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں کامقدمہ سی آئی اے چیف کے خلاف درج کرانامضحکہ خیزہے،عقل کے اندھوں پر قوم ماتم نہ کرے تو کیا کرے،اب عمران خان کوچاہیے کہ وہ سی آئی اے ہیڈ کوارٹر پر پولیس کے ذریعے ریڈبھی کرائیں۔سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کاکہناتھاکہ ذمہ دار پولیس اہل کاروں کیخلاف فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائیگی،حکومت نے معاملے کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا،معاملہ خراب ہوجاتا توپورے ملک میں آگ لگ سکتی تھی۔