پاکستان
28 نومبر ، 2013

کسی شخص کی غیر آئینی گرفتاری کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواجہ آصف

کسی شخص کی غیر آئینی گرفتاری کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواجہ آصف

کراچی…وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کسی شخص کو غیر آئینی طور پر گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،یاسین شاہ نامی شخص اداروں کے کسی سیٹ اپ میں موجود نہیں،میری معلومات کے مطابق باقی 32 سے 34 لوگ مالاکنڈ جیل منتقل کیے گئے، لاپتا افراد سے متعلق قانون سازی کی جائے گی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تین چار مہینے پہلے کی نسبت آج کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 738 افراد سب لاپتا افراد کی فہرست میں نہیں ہیں،جب 738افراد کی نشاندہی کی ہے تو باقی کو بھی تلاش کریں گے۔

مزید خبریں :