29 نومبر ، 2013
اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے قومی سلامتی کمیٹی چلتی پھرتی آل پارٹیز کانفرنس تھی ، کمیٹی بحال کی جائے اور اسے مستقل ادارہ بنایا جائے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں تمام پارلیمانی پارٹیز اور سیاسی فریقین موجود تھے ، یہ کمیٹی ایک اچھا ادارہ تھی جس کی زیر نگرانی قومی سلامتی کی پالیسی مرتب ہو سکتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کی قرار داد کے ذریعے قومی سلامتی کمیٹی کو ایک مستقل ادارہ بنا دیا جائے۔