30 نومبر ، 2013
لاہور…لاہور میں جاری تین روزہ برائیڈل فیشن ویک کے پہلے روز آٹھ ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات کی نمائش ہوئی،ماڈلز کی کیٹ واک نے شو میں رنگ بھردئیے جبکہکرکٹر شعیب ملک نے بھی دلہاکے لباس میں ریمپ پر واک کی،شعیب ملک کے دوبارہ دلہا بننے سے ثانیہ مرزاپہ جانے کیابیتی؟پاکستان میں برائیڈل فیشن انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے، ڈیزائنر دلہا دلہن کیلئے خوش رنگ اور نفیس ملبوسات تیار کر رہے ہیں، جن کی نمائش رنگا رنگ فیشن شوز میں کی جاتی ہے ۔لاہور میں جاری تین روزہ برائیڈل شو میں نامور ڈیزائنر کولیکشنز پیش کر رہے ہیں۔فیشن شو میں فریحہ پرویز اور دیگر گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ۔فیشن ویک میں مزید سولہ ڈیزائنرز کے عروسی ملبوسات کی نمائش کی جائے گی۔