01 دسمبر ، 2013
لاہور…سری لنکا اور افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ محمد حفیظ کو بحیثیت کپتان برقرار رکھا گیا لیکن شعیب ملک ،ناصرجمشیداورعبدالرحمان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔صہیب مقصود،احمدشہزاد،عمرامین، عمراکمل،شاہدآفریدی ،ذوالفقاربابر،بلاول بھٹی،جنیدخان، سہیل تنویر،انورعلی ،سعیداجمل اورحارث سہیل ۔سعیداجمل نجی مصروفیات کے باعث افغانستان کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔پاکستان ٹیم 8 دسمبرکو افغانستان کیخلاف شارجہ میں ٹی 20میچ کھیلے گی۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹی20میچ 11اور13دسمبرکودبئی میں ہوں گے۔پاکستان ٹیم 5 دسمبرکو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔