01 دسمبر ، 2013
لاہور…دفاع پاکستان کونسل کے جلسے سے خطاب میں جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ طالبان ڈرون حملوں کے خلاف ملک کی حفاظت میں اٹھ کھڑے ہوں ، ڈرون حملے بند ہوجائیں گے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان دشمن چاہتے ہیں کہ ڈرون حملے بھی جا ری رہیں اور خود کش حملے بھی ہو تے رہیں تاکہ دونوں جانب سے پاکستان اور پاکستانیوں کو ہی نقصان پہنچتا رہے لیکن میری اپنے طالبان بھائیوں سے گزارش ہے کہ معاملات کو سمجھیں اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں، یکجہتی سے ڈرون حملے بھی بند ہو جائیں گے۔