پاکستان
01 دسمبر ، 2013

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف ملک میں انتشار پیدا کررہی ہیں،ایم کیو ایم

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف ملک میں انتشار پیدا کررہی ہیں،ایم کیو ایم

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ڈرون حملوں کی آڑمیں احتجاج اور جلسے جلوس کرکے ملک میں انتشار پیدا کررہی ہیں۔ ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ملک کو موجودہ نازک ترین صورتحال سے نکالنے کیلئے انتشار ، اختلاف اور مفادات کی سیاست کی ضرورت نہیں بلکہ اتحاد اور مشترکا جدوجہد وقت کا تقاضا ہے ۔ارکان رابطہ کمیٹی کا کہنا تھاکہ جو جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے اور بیوقوف بنانے کیلئے ڈرون حملوں کی آڑ میں احتجاج اور جلسے جلوس کر رہی ہیں وہ سفاک دہشت گرد قوتوں کی آلہ کار بن چکی ہیں ۔

مزید خبریں :