01 دسمبر ، 2013
کراچی… متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ڈرون حملوں میں افغانیوں کے قتل پر احتجاجی مظاہروں کا ڈراما کررہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ قوم کو بتایاجائے کہ اس قسم کے ڈرامے کرکے امریکا کا کیا بگاڑا جارہا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سانحہ انچولی سمیت طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ پاکستانیوں کے سفاکانہ قتل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ڈرون حملوں کے خلاف امریکی سفارت خانے کے باہرتادم مرگ بھوک ہڑتال کیوں نہیں کرلیتی ؟