01 دسمبر ، 2013
سکھر…قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی حکیم اللہ محسود کی موت کے بعد اے پی سی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن جب حکومت نے اپنے اتحادی مولانا فضل الرحمان کی نہیں سنی تو کیا ، کیا جاسکتا ہے۔وہ سول اسپتال سکھر کے دورے میں جیو نیوز سے گفت گو کررہے تھے۔ خورشید شاہ کے مطابق انہوں نے حکومت سے کہا تھا اگر اے پی سی نہ بلاسکے تو کم از کم سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت ضرور کی جائے پر حکومت نے اس پرکوئی دھیان نہیں دیا۔ مولانا فضل الرحمان تو حکومت کے ساتھی ہیں، اگر آل پارٹیزکانفرنس بلانے سے متعلق ان کی تجویز نہیں مانی جاتی تو پھر کیا کیا جائے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم اگر اسی طرح پارلے منٹ سے دور رہے تو ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔