پاکستان
01 دسمبر ، 2013

دفاع پاکستان کے کاررواں سے مختلف راہنماؤں کا خطاب

 دفاع پاکستان کے کاررواں سے مختلف راہنماؤں کا خطاب

لاہور…ڈرون حملوں کے خلاف لاہور میں دفاع پاکستان کارواں نکالا گیا،مرکزی قائدین کا کہنا تھا کہ قوم کے متحدہونے سے ڈرون حملوں کو روکا جا سکتا ہے ،دفاع پاکستان کونسل کا دفاع پاکستان کاررواں نیلا گنبد سے شروع ہو کر ریگل چوک میں اختتام پذیر ہوا ،اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستانی قوم کو لڑانا چاہتی ہیں ،دشمن سے اکیلے اکیلے جنگ نہیں لڑی جاسکتی ،تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا۔جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا کہ قوم نے نوازشریف کوپاکستان کے تحفظ کیلئے مینڈیٹ دیا تھا،قوم متحدہوجائے توڈرون حملے رک جائیں گے۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے رہنما حافظ ابتسام الہی ظہیر کا کہنا تھا کہ حکمران ، سیاستدان اور عسکری قیادت ڈرون حملے روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں،جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی برائی کی جڑ اور امن و امان میں خرابی کا باعث ہے اسے بند کر کے دم لیں گے۔دفاع پاکستان کاررواں سے جماعت الدعوة کے رہنما امیر حمزہ ، جنرل ر یٹائرڈ حمید گل ،کشمیری رہنما سردار عتیق اور دیگر رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا ۔

مزید خبریں :