پاکستان
02 دسمبر ، 2013

رینٹل پاور کیس ،راجہ پرویز احتساب عدالت میں پیش

رینٹل پاور کیس ،راجہ پرویز احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد…اسلام آباد احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس کی سماعت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیش ہوئے، سابق وزیر اعظم کے وکیل فاروق ایچ نائک کا کہنا تھا کہ تھا کہ ریفرنس سے متعلق ضروری دستاویزات ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ رینٹل پاور معاہدے سے فائدہ اٹھانے والے ملزمان کی عدالت میں پیشی تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، ملزمان اقبال زیڈ احمد اور ایم این بیگ نے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فائدہ اٹھانے والوں کو کیسے چھوڑا جا سکتا ہے، راجہ پرویز اشرف پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام، جس کے بعد عدالت نے ہدایت کی کہ راجہ پرویز اشرف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کی جائیں، احتساب عدالت نے چودہ دسمبر تک فرد جرم موخر کر دی۔

مزید خبریں :