پاکستان
02 دسمبر ، 2013

فیصل آباد :مسلح افراد 5قیدیوں کو چھڑا کر فرار، 3پولیس اہلکار زخمی

فیصل آباد :مسلح افراد 5قیدیوں کو چھڑا کر فرار، 3پولیس اہلکار زخمی

فیصل آباد…فیصل آباد میں قیدیوں کو لے کر جانے والی وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ ملزمان 5قیدیوں کو لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قیدیوں کو لے کر جانے والی وین پر نامعلوم افراد نے جلاح موڑ کے مقام پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ ملزمان 5قیدیوں کو اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس وین میں 8قیدی سوار تھے جو ڈکیتی، قتل اور اغواء سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار ہوئے تھے، قیدیوں کو تاندلیا نوالہ سے ساہیوال شفٹ کیا جارہا تھا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار قیدیو ں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :