پاکستان
02 دسمبر ، 2013

یورپی پارلیمنٹ کارکن بن کرپاکستان کی خدمت کی ہے،چوہدری سرور

یورپی پارلیمنٹ کارکن بن کرپاکستان کی خدمت کی ہے،چوہدری سرور

لاہور…گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے یورپی پارلیمنٹ کارکن بن کر انہوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے، ان کی کوششوں سے ملک کو جلد دو بلین ڈالر ڈیوٹی فری تجارت کا موقع ملے گا۔ جی سی یونیوورسٹی کے چوتھے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور پاکستانی اپنا تعارف کروانے پر شرمانا نہیں چاہیے، یورپی پارلیمنٹ میں اس وقت تک بیس پاکستانی ممبر منتخب ہو چکے ہیں جو پاکستان کے مفاد کے لیے اپنا کرادر ادا کرتے رہے ہیں۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ تمام یونیوسٹیوں کو حکم دیا ہے کہ تین ماہ کے اندر تمام یونیورسٹیوں میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری اسکولوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے دس بلین روپے کے فنڈز دیے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں 50ہزار جانیں دیں یورپ میں ڈیوٹی فری تجارت ہمارا حق ہے، یورپی پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں بل کی منظوری سے پاکستان کو دوبلین کی ڈیوٹی فری تجارت کا موقع ملے گا ۔

مزید خبریں :