03 دسمبر ، 2013
پشاور…خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں نیٹو سپلائی او ر ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا دسو یں روز بھی جاری ہے۔نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نیٹو سپلائی روکنے کے لئے آج بھی اٹک خیر آباد پل پردھرنا دیے ہوئے ہیں۔ نیٹو سپلائی کے کنٹینر کو داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے۔ جبکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرکوں کو کاغذات چیک کر کے گزرنے کیا جازت ہے۔کوہاٹ میں انڈس ہائی وے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں رمک چیک پوسٹ پر بھی تحریک انصاف کے کارکن دھرنا دینے کیلیے جمع ہورہے ہیں۔