پاکستان
03 دسمبر ، 2013

ایف سی افسران کے ڈی آئی جی سی آئی ڈی کے سامنے پیش نہ ہونے کی وضاحت

 ایف سی افسران کے ڈی آئی جی سی آئی ڈی کے سامنے پیش نہ ہونے کی وضاحت

اسلام آباد…سپریم کورٹ کے حکم پرایف سی افسران کے کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی آئی ڈی کے سامنے پیش نہ ہونے کے حوالے سے وضاحت دو روز بعد سامنے آگئی ہے ،ایف سی ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی کے جن 19اہلکاروں کو سپریم کورٹ نے یکم دسمبر کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا ان میں سے سات کبھی ایف سی کا حصہ ہی نہیں رہے، جبکہ تین افسران فوج میں واپس چلے گئے ہیں جو ایف سی کے دائرہ کار میں نہیں رہے، ترجمان ایف سی کے بیان کے مطابق پانچ افسران کے لئے شناخت پریڈ پہلے ہی کروائی جاچکی ہے جبکہ چار ناکافی تفصیلات کی وجہ سے پہچانے ہی نہیں جاسکتے مثلًا مشکے صاحب، لوگری یا بڑے بالوں والاحوالدار وغیرہ،،۔

مزید خبریں :