پاکستان
03 دسمبر ، 2013

امریکاکے خصوصی نمائندے جیمزڈوبنز کی سرتاج عزیز سے ملاقات

امریکاکے خصوصی نمائندے جیمزڈوبنز کی سرتاج عزیز سے ملاقات

اسلام آباد…افغانستان اورپاکستان کیلئے امریکاکے خصوصی نمائندے جیمزڈوبنز نے مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں ہونیوالی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات ، خطے اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت ہوئی ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے امریکی نمائندہ کو پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں پر بڑھتی تشویش اور حکومتی موقف سے آگاہ کیا۔اس موقع پر امریکی سفیررچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :