پاکستان
03 دسمبر ، 2013

پنجاب اسمبلی کا اجلاس،ڈرون کے معاملے پر نوک جھونک اور بائیکاٹ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس،ڈرون کے معاملے پر نوک جھونک اور بائیکاٹ

لاہور…پنجاب اسمبلی میں روٹھنے منانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، ڈرون حملوں پربات کرنے کاموقع نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان بائیکاٹ کرکے باہر آ گئے،ایک بار روٹھے ہووٴں کومنالیاگیا،مگر اجلاس ختم ہونے کے بعدوہ دوبارہ سیڑھیوں میں بیٹھ کر نعرے بازی کرنے لگے،پنجاب اسمبلی کااجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہواتواسپیکررانامحمد اقبال اوراپوزیشن لیڈرمحمود الرشیدکے درمیان تکرار ہوگئی۔محمود الرشید کاموٴقف تھاکہ وزراء کوجواب دینے کاپابندبنایاجائے۔اجلاس میں اس وقت ہنگامہ ہوگیا جب اپوزیشن نے ڈرون حملوں پربات کرناچاہی،مگر اجازت نہ ملی،راناثناء اللہ قر ارداد پیش کرنے لگے تو اپوزیشن کی نعرے بازی شدت اختیا رکرگئی اورایوان مچھلی منڈی کامنظرپیش کرنے لگا۔ اپوزیشن ارکان واک آوٴٹ کرگئے۔ڈپٹی اسپیکر شیرعلی گورچانی نے صوبائی وزیر ندیم کامران کومنانے کیلئے بھیجا۔راناثناء اللہ کاکہناتھاکہ ان لوگوں کوہر قیمت پر بلاکرلائیں ،یہ ڈرون حملوں کے نام پر یہودی ایجنڈاپھیلانا چاہتے ہیں۔یہ ڈرون ڈرامہ ختم کردیں،ڈپٹی اسپیکرنے اجلاس ملتوی کر دیا۔لیکن اپوزیشن ارکان پھرسیڑھیوں پر دھرنادے کر نعرے بازی کرنے لگے۔اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کاکہناتھاکہ جب تک راناثناء اللہ الفاظ واپس نہیں لیتے، ایوان میں نہیں جائیں گے۔

مزید خبریں :