03 دسمبر ، 2013
کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی سنگین صورتحال پر کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور دیگرمتعلقہ حکام بھی شرکت کریں گے۔وزیراعلیٰ ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کراچی کی کشیدہ صورتحال اور کئی قیمتی جانوں کے ضیاع پر فوری طور پر بدھ کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اجلاس شہر کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے ہے،اجلا س میں ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور خفیہ اداروں کے افسران سمیت متعلقہ حکام بھی شرکت کریں گے۔