03 دسمبر ، 2013
کراچی…جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی میں کل ہونیوالے تمام پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں،اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دریں اثناء وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی اپنے کل ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔علاوہ ازیں کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ وہ کل صبح صورتحال کو دیکھ کر اپنی گاڑیاں نکالیں گے۔واضح رہے کہ منگل کے دن شہر میں فائرنگ و تشدد کے مختلف واقعات میں گیارہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، جس کے باعث شہر کی صورتحال کشید ہ ہے۔