دنیا
03 دسمبر ، 2013

دبئی میں سنگدل پاکستانی نے دوبچیوں کا گلاگھونٹ کرخودکشی کرلی

دبئی میں سنگدل پاکستانی نے دوبچیوں کا گلاگھونٹ کرخودکشی کرلی

دبئی …دبئی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے باپ اور اس کی دو بیٹیوں کی پراسرار موت ہوگئی،تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگدل پاکستانی نے دو بچیوں کا گلا گھونٹ کر خودکشی کرلی۔خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاندان دبئی کے ایک ولا میں رہائش پذیر تھا۔خاتون کو رات ایک پروگرام سے گھر واپسی پر اپنی دو بچیوں کی لاشیں ملیں۔جبکہ شوہر کی لاش علاقے میں پولیس کے سرچ آپریشن کے بعد سوئمنگ پول سے برآمد کی گئی۔مرنیوالی بچیوں کی عمریں سات سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جار ہی ہے۔

مزید خبریں :