04 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…گلگت بلتستان اور کوہ سفید کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم اور سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر اور بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے سے سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ میدانی اور ذیلی علاقے بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ کرم ایجنسی کے کوہ سفید سمیت ملحقہ علاقوں میں برفباری کے بعد ٹھنڈبڑھ گئی ہے۔بلوچستان ،خیبر پختونخوا ، اور سندھ میں بھی درجہ حرارت میں کمی آرہی ہے۔ پنجاب کے بعض علاقوں میں صبح کے وقت شدید دھند کی وجہ سے گاڑیاں چلانے والوں کو پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔