پاکستان
04 دسمبر ، 2013

غداری کیس: خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

غداری کیس: خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف غداری کیس کیلئے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔ ریاض حنیف راہی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست دی تھی جس پر جسٹس نور الحق قریشی نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،جسٹس نور الحق قریشی نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کو مناسب فورم سے رجوع کرنا چاہیے ،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگایا کہ درخواست گزار متاثرہ شخص نہیں اور ان کا حق دعویٰ نہیں بنتا۔

مزید خبریں :