04 دسمبر ، 2013
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیر قانون کے رویے کے خلاف احتجاج اور اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رویے کو ڈرامہ ہی کہا جاسکتا ہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان نے ایک بار پھر اس کا بائیکاٹ کیا۔پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ار دیگر جماعتوں کے اراکین نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر وزیر قانون کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وزیر قانون نے غیر پالیمانی زبان استعمال کی، جس کی انہیں معافی مانگنی چاہئے۔اس سے قبل میڈیا سے بات چیت میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے اس رویے کو ڈرامہ ہی کہا جاسکتا ہے۔تاہم بعد میں حکومتی ٹیم کی ناراض اپوزیشن کومنانے کی کوشش کامیاب ہوئی اور اپوزیشن ارکان نے بائیکاٹ ختم کردیا۔