پاکستان
04 دسمبر ، 2013

وزیرِاعلیٰ سندھ کی بیٹی ناہید شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیرِاعلیٰ سندھ کی بیٹی ناہید شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی…کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیرِاعلیٰ سندھ کی بیٹی ناہید شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی سیکرٹری ناہید شاہ کو 11دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ کی بیٹی اور سیکریٹری سندھ حکومت ناہید شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ اینٹی کرپشن عدالت نے وارنٹ ناہید شاہ کی عدالتی حکم عدولی کے خلاف جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ ناہید شاہ نے بطور گواہ عدالت میں پیش ہونے سے انکار کیا تھا۔

مزید خبریں :