04 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اسکردو کا درجہٴ حرارت منفی 8ڈگری سینٹی گریڈ پر برقرار ہے۔ محکمہٴ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت، بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ آج ملک میں سب سے کم درجہٴ حرارت اسکردو میں منفی 8ڈگری اور قلات میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔