04 دسمبر ، 2013
پشاور…پشاورکے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں معمولی تکرار پر دو گرپوں میں مسلح تصادم ہوا ہے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کرنے کے الزام میں 4 طلباء کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں پختون ایس ایف اور مسلم ایس ایف کے درمیان معمولی تکرار پر تصادم اور ہوائی فائرنگ ہوئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کرمتحارب طلبا کومنتشر کیا۔ پولیس نے 4 طلباکو گرفتار کرلیا۔