05 دسمبر ، 2013
لاہور…لاہو ر کے علاقے یوحنا آباد میں سنگدل شخص نے روٹھ کر جانے والی بیوی کے واپس نہ آنے پر غصے میں دس سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا۔یوحنا آباد میں قتل ہونیوالے 10سالہ سنبل کی ماں سمیرا نے بتایا کہ پہلے خاوند انتقال کے بعد اس نے دوسری شادی کرلی تھی ، کچھ عرصہ بعد وہ خاوند سنی یوسف کے رویے سے تنگ آکر وہ بھائی کے پاس آگئی تھی۔ تین ماہ کے بعد سنی آیا اور میرے بیٹے سنیل کو کام پر لگوانے کے بہانے لے گیا اور اگلے روز اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔