پاکستان
05 دسمبر ، 2013

کراچی ایکسپوسینٹرمیں عالمی کتب میلہ

کراچی ایکسپوسینٹرمیں عالمی کتب میلہ

کراچی …کراچی میں نواں عالمی کتب میلہ سج گیا ہے،جس کے پہلے روز ہی طلباء نے کتابوں کو اپنا دوست بنالیا۔ کراچی ایکسپو سینٹر عالمی کتب میلے کا افتتاح سندھ کے وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کیا، 5 سے 9 دسمبر تک میں جاری رہے گا۔ سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی کے حالات میں ادیبوں کی جانب سے ایسی نمائش کا انعقاد قابل ستائش ہے۔نمائش میں ملکی و غیر ملکی پبلشرز شرکت کررہے ہیں جبکہ یہاں 300 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں۔میلے کے پہلے روز ہی اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے کتابوں میں خاص دلچسپی لی، طلباء کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال اس نمائش کا انتظار کرتے ہیں۔پانچ روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں تقریباً 4 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے جو ہر سال بتدریج بڑھ رہی ہے۔اس میلے میں کئی کتابوں کی رونمائی بھی متوقع ہے، جبکہ اسٹالز پر سجی لاکھوں کتابیں اپنے مداحوں کی منتظر ہیں۔ منتظمین نے امید ظاہر کی ہے کہ کراچی میں آج سے شروع ہونے والا یہ عالمی کتب میلہ تعلیم کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور عوام میں کتب بینی کے شوق کو پروان چڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

مزید خبریں :