Time 10 جون ، 2025
پاکستان

بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سامنے آگئی

بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سامنے آگئی
بجٹ سیشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے__فوٹو: فائل

اسلام آباد: بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کیا جائے گا ، پی ٹی آئی اراکین تقاریر اور احتجاج کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کریں گے جب کہ پی ٹی آئی کے بزنس ایڈوائزری کمیٹی اراکین اسپیکر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ایڈوائزری کمیٹی میں اپنا مؤقف بھی رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں بجٹ سیشن سے قبل پارلیمانی پارٹی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید خبریں :