06 دسمبر ، 2013
کراچی …پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا آج 13ویں روز بھی جاری رہا۔ آج اتحادی جماعتوں کے کارکنوں نے نیٹو کنٹینرز کی آمد پر خوب ہلہ گلہ کیا۔ سیاسی قائدین نے بھی دھرنے میں شرکت کی اور امریکہ کی جانب سے نیٹو سپلائی بند کرانے کو اپنی کامیابی قرار دیا۔ پشاور کے حیات آباد ٹول پلازہ پر دھرنا آج 13ویں روز بھی جاری رہا۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اعظم سواتی اور جماعت اسلامی خیبر پختون خواکے ترجمان اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے بھی دھرنے میں شرکت کی اور امریکہ کی جانب سے براستہ طورخم نیٹو سپلائی معطل کیے جانے کو اپنی بڑی کامیا بی قرار دیا۔تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں نے آج تین کنٹینرز کو افغانستان جانے سے روکا۔ جس کے بعد واپس کئے جانے والے کنٹینرز کی تعداد 18 ہوگئی۔