06 دسمبر ، 2013
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے چار اہم مرکزی رہنما لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ جہاں انھیں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرفاروق ستار،سینیٹر بابر خان غوری، بیرسٹر سینیٹر فروغ نسیم اوررکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور لندن روانہ ہوگئے ہیں۔یہ رہنماء براستہ دبئی، لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی آج صبح 4 بجے لندن روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ کے چاروں رہنما لندن میں پارٹی کے بانی و قائد الطاف حسین سے سیاسی معاملات پر اہم مشورت کیلیے گئے ہیں۔