پاکستان
08 دسمبر ، 2013

یوم ثقافت منانے پر سندھ کے عوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں،بلاول بھٹو

 یوم ثقافت منانے پر سندھ کے عوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں،بلاول بھٹو

کراچی…پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم ثقافت منانے پر سندھ کے عوام کومبارکباد پیش کی ہے،کہتے ہیں کہ یوم ثقافت منانے کا مقصد سندھ کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ہے۔بلاول ہاوٴس سے جاری ایک اعلامیے میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت، سندھ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے،انھوں نے سندھ کے عوام کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ وادی مہران کی منفرد ثقافت منانے کے لئے لگائے جانے والے میلے پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، انھوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی سندھ کی ثقافت کے لیے جشن منایا جائے گا وہ اس کا حصہ ہوں گے۔

مزید خبریں :