08 دسمبر ، 2013
لاڑکانہ…وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عملی سیاست میں داخل ہو چکے ہیں ،اگر پارٹی نے فیصلہ کیا تو انہیں پاکستان کے کسی بھی حلقے سے ضمنی الیکشن میں امیدوار نامزد کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک ہفتے میں کرائے جا سکتے ہیں ،مگر صوبائی حکومت جلد بازی نہیں کرنا چاہتی اور مخالفین کو بھی الیکشن کی تیاری کا پورا موقع دینا چاہتی ہے۔قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال 25سال سے خراب ہے، لیکن اب اس میں سیاسی جماعتوں کے تعاون سے بہتری آرہی ہے اور تمام لوگ اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی برسی منانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ،مرکزی تقریب سے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری خطاب کریں گے۔