پاکستان
08 دسمبر ، 2013

انتخابات میں کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، خواجہ سعد رفیق

انتخابات میں کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، خواجہ سعد رفیق

لاہور…وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ اب تک 5بار ریلوے کرایوں میں کمی کر چکے ہیں ، آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ،انتخابات میں کئے جانے والے تمام وعدے پورے کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے، وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود بھی ان کے ہمراہ تھے،دونوں وزراء کی آمد سے قبل ریلوے اسٹیشن کا بیرونی منظر چمکا دیاگیا ، ریلوے ٹریک اور پلیٹ فارم کی صفائی بھی ہوگئی ،مگر عقبی حصے کھنڈر ہی بنے رہے،خواجہ سعدرفیق کاکہناتھاکہ چھانگا مانگا ایک سیاحتی مقام ہے ، حکومت ٹور ازم کے حوالے سے اس میں مزید بہتری لائے گی جبکہ چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر لوکل ٹرینوں کے نہ رکنے کی شکایات دور کریں گے ۔

مزید خبریں :